کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے جیوانی کے قریب بحیرہ عرب میں مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران ایک ارب اسی کروڑ روپے کی 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لے لی۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے جیوانی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لے لی۔
پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب اسی کروڑ روپے لگایا گیا ہے جسے بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیاہے۔
انسدادمنشیات کا کا میاب آپریشن سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سمندری تحفظ کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔