امیرالبحر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، دونوں رہنماؤں کا پاک فوج کو بلندیوں پر لے جانے کا عزم

Published On 15 October,2020 08:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آج پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ائیر چیف نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایڈمرل امجد کے زیر قیادت پاک بحریہ مزید ترقی کرے گی۔

دونوں سربراہان نے فضائی اور بحری افواج کے مابین موجود ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
 

Advertisement