کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں انویسٹی گیشن پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرکے بینک ڈکیتیوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
کراچی کے علاقے بن قاسم چورنگی پر ایس آئِی یو پولیس نے حساس ادارے کی اطلاع پر بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سات ملزمان گرفتار کرلیا۔ابتدائِی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان بینک ڈکیتی کے نیت سے ٹھٹہ کے راستے کراچی داخل ہورہے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے ایمونیشن اور تین دستی بم برآمد ہوئے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان مختلف بینکوں کے سیکیورٹی گارڈز کے زریعے وارداتیں کرتے تھے۔
دوسری جانب سٹیل ٹائون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نادر پٹھان کالعدم تنطیم کا کارندہ نکلا۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 2008 میں باکسنگ سیکھی اور مقابلوں میں حصہ بھی لیا۔ ملزم کئی سالوں سے کالعدم تنظم کے ملزمان کو دستی بم اور اسلحہ فراہم کرتا رہا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔