پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے بڈھ بیرمیں 7سالہ بچی لیہ کو قتل کرنے کے بعد لاش جلانے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقے بڈھ بیر میں سات سالہ بچی لیہ کو قتل کرنے کے بعد جلانے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قاتل ملزم بچی کا قریبی ہمسایہ ہے جس سے خاندانی چپقلش پر بچی کو قتل کیا۔
پولیس زرائع کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد ثبوت مٹانے کےلیےلاش مبینہ طور پرجلائی، ملزم کو قبائلی ضلع خیبر سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیےاسپیشل جوائنٹ آپریشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، لیہ 18 نومبر کو لاپتہ ہوئی تھی جس کے اگلے روز قریبی کھیتوں سے اس کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔