کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کسٹمز نے مضر صحت چھالیہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نارتھ کراچی سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کر لی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق نارتھ کراچی میں واقع گودام پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس کے دوران 15 ہزار کلو گرام اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ برآمد کی گئی۔
سپاری پیکنگ اور چھالیہ کے پراسیسنگ یونٹ بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ ضبط شدہ مضر صحت چھالیہ اور پراسیسنگ یونٹ کی مالیت دو کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کےبعد ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔