کراچی: (دنیا نیوز) نومبر 2020ء کے دوران شہر قائد میں قتل کی 31 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نومبرمیں شہرقائد میں تقریباً 5 ہزار سٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس روایتی تفتیش میں ہی مصروف رہی۔
نومبرمیں 3 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں، گزشتہ ماہ شہر میں 150 سے زائد گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں، شہریوں کو 1800 سے زائد موبائل فونز سے محروم کیا گیا۔
گزشتہ ماہ کے دوران بھتہ خوری کی 3 وارداتیں جبکہ قتل کی 31 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔