ہنگو: (دنیا نیوز) ہنگو میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ کا علاقہ علی آباد میں ماموں اور بھانجے کے درمیان پیش آیا، متاثرین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران پولیس کو کال کرتے رہے لیکن پولیس بروقت نہ پہنچی، جاں بحق افراد میں بہن بھائی بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔