کرک: (دنیا نیوز) کرک کے علاقے چوکارہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔
معروف قانون دان ارسلان خان اپنے بیٹے اور چچی کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے موٹر سائیکل سواروں اور کار سواروں نے ان کا پیچھا کیا اور چوکارہ کے قریب گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس ارسلان خان ایڈووکیٹ، اس کا جوان بیٹا اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔
زخمی اور جاں حق افراد کو ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تحت نصرتی منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا ہے۔