ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے واقعات، بیشتر ملزمان گرفتار

Published On 04 December,2020 09:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے رحجان میں 30 فیصد اضافہ، لاہور میں ماہ اکتوبر کی نسبت نومبر میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے زیادہ واقعات سامنے آئے۔ پولیس بیشتر واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔

کسی کو ڈان بننے کا شوق تو کسی کو اپنی قوت کے اظہار کی خواہش، اِنہی خواہشات کے تابع ہو کر نوجوانوں میں ہوائی فائرنگ کی۔ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ماہرین کے نزدیک یہ صورت حال معاشرے میں پروان چڑھنے والی سوچ کو بھی ظاہر کررہی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ماہ اکتوبر کی نسبت نومبر میں فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ سے پیوستہ ماہ کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر ایسے 7 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ ماہ نومبر میں اِن کی تعداد 10رہی۔

اِس رحجان کا پروان چڑھنا ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے جس کی روک تھام میں والدین کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
 

Advertisement