فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ایک روز قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی تشدد زدہ نعش برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملت ٹاؤن کے علاقے سے لڑکی کی لاش مل گئی، جس کی شناخت سویرا کے نام سے ہوئی۔ گزشتہ روز ملزم نے سویرا کو اغواء کرنے میں مزاحمت پر اس کی والدہ سعدیہ کو قتل کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ سعدیہ کی آنکھ میں فائر لگا۔ جس سے موت واقع ہوئی۔ اغواء کے 24 گھنٹے بعد سویرا کی بھی تشدد برآمد ہوگئی۔
ملزم کے گھر میں داخل ہونے اور کار میں سوار ہوکر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی، سی سی ٹی وی میں ملزم کو فرار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مقتولہ سعدیہ کے دیور کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔