کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں کسٹمز اورایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سمگل شدہ سامان اورنان کسٹمز پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق کسٹمز کے عملے اور ایف سی نے لکپاس پر مشترکہ طور پر مخلتف گاڑیوں سے غیر ملکی سامان برآمد کرلیا، جس میں کپڑا ، ٹائرز، کمبلز، چھالیہ غیر ملکی ڈیزل اور درجنوں نان کسٹمز گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیں اورٹرکوں کو بھی تحویل میں لے لیاہے۔
غیر ملکی سامان میں چھالیہ 76000 کلو گرام، کپڑا 5000 کلو گرام، کمبلز 4200 کلو گرام ڈیزل 35000 لیٹرز ٹائرز 1356 ہیں جنکی قیمت تقریبا 20 کروڑ روپے ہے۔