کراچی: (دنیا نیوز) اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنانے کا شوق ایک اور جان لے گیا، کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نجی فلور ملز کا سکیورٹی گارڈ اپنی ہی رائفل سے نکلنے والی گولی کا نشانہ بن گیا۔
افسوسناک واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں غلام شبیر کو رائفل سینے پر رکھ کر گولی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے ویڈیو بنانے والے ساتھی سکیورٹی گارڈ کو زیر حراست لے لیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ جس اسلحہ سے فائر ہوا وہ ناکارہ تھالیکن ویڈیو بتاتے ہوئے اچانک چل گیا جس سے غلام شبیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔