کراچی: (دنیا نیوز) کلفٹن مبینہ پولیس مقابلے میں 5 رکنی گینگ کے مارے جانے کے معاملہ، ہلاک ہونے والا ایک شخص تحریک انصاف کی مقامی خاتون رہنما کا ڈرائیور نکلا۔
کراچی میں کلفٹن پولیس مقابلے کا معاملہ مشکوک ہوگیا۔ پی ٹی آئی کی ڈپٹی سیکریٹری وومن ونگ لیلیٰ پروین کا کہنا ہے کہ عباس 5 سال سے ملازمت کر رہا تھا، جس گھر میں ڈکیتی کا واقعہ دکھایا گیا وہ بھی میری رہائش گاہ ہے، ڈاکووں کے زیر استعمال دکھائی گئی گاڑی میرے شوہر کی ہے۔
کراچی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما لیلی پروین سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا نیٹ ورک 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔