شہری پر تشدد کرنیوالے کانسٹیبل کی ضمانت خارج، فرار ہونے کیلئے منت سماجت

Published On 27 November,2020 12:19 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کومارنے اور موبائل فون چھیننے والے کانسٹیبل کی ضمانت خارج کردی، ملزم فرار ہونے کیلئے تفتیشی افسر کو پیٹی بھائی ہونے کے واسطے دیتا رہا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے کانسٹیبل عثمان ظفر پر شہری کومارنے اور موبائل فون چھننے کا مقدمہ درج ہے ، عدالت نے ملزم کی عبوری درخواست خارج کی تو ملزم نے احاطہ عدالت سے فرار کی کوشش کی جسے تفتیشی افسر نے ناکام بنا دیااور ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

 

Advertisement