کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں واقع گودام میں کسٹم حکام نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسمگل شدہ 820کلو گرام کیٹامائن کیمیکل برآمد کر لیا۔
کیٹامائن اعلی کوالٹی کا ایک کیمیکل ہے جسے کوکین نامی ڈرگ کو بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کیٹامائن کے پیکٹوں کو ڈرموں میں انتہائی مہارت سے چھپایہ گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ کیمیکل کی مالیت 8 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے، کیمیکل کو کسٹمز کے وئیر ہاوس منتقل کر دیا گیا۔