راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) تھانہ پیرودہائی پولیس نے 11سالہ بچے پر تشدد کرنے والے معلم کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو شیراز نے درخواست دی کہ اُ س کا 11سالہ بھتیجا مدرسہ میں ناظرہ کی تعلیم حاصل کرتا ہے ،محض شور کرنے پر قاری عبدالسلام اور قاری جنید خان نے بچے کوبری طرح مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے معلم جنید خان کو گرفتار کر لیا جبکہ قاری عبدالسلام کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔