راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھانجر اور رکھ چکری سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔
#IndianArmy troops #CFV in Rakhchikri & Khanjar Sectors along #LOC targeting civil population with rockets & mortars in Tari Band & Samahni villages. 1 citizen embraced shahadat, 3 civilians incl 2 women got injured. #PakArmy responded effectively targeting Indian Army posts.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 13, 2020
بھارتی فوج نے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔