بھارتی فوج کی باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

بھارتی فوج کی باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈین فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر باگسر سیکٹر کے علاقے پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 45 سالہ مقامی زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج نے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کرنے والی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔