او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفد کو ایل او سی پرموجودہ سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ وفد کو شہریوں کے تحفظ کیلئے کیے گئےانتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق او آئی سی ارکان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی گفتگو کی، وفد نے زمینی حقیقت کا مشاہدہ کروانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، وفد نےلائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے وہاں صورتحال کو بہتر طور پر سمجھا۔