اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
دفتر خارجہ نے کہا بھارتی فوج نے نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہوئے، بھارتی فوج جان بوجھ کر ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج کا جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارت نے 2 ہزار 580 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سے 19 شہری شہید اور 199 زخمی ہوئے، بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے، بھارت سرحدی اشتعال انگیزیوں کے ذریعے کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔