ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

Published On 14 September,2020 03:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے 13 ستمبر کو ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ جس کے نتجیے میں 3 معصوم شہری زخمی ہوئے۔ بھارتی قابض فوج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل بھاری ہتھیاروں سے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا رواں برس بھارت 2245 مرتبہ سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں سے رواں سال ابتک 18 معصوم شہری شہید جبکہ 180 شہری زخمی ہوئے۔ بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بھارت 2003 سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائے۔
 

Advertisement