جنوبی وزیرستان: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 2 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پش زیارت کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 32 سالہ حوالدر مطلوب عالم اور 25 سالہ سلمان شوکت شامل ہیں، جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔