راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
General Qamar Javed Bajwa, #COAS expresses grief on passing away of Chief Justice Peshawar High Court, Justice Waqar Ahmed Seth . “May Allah bless his soul & give strength to the bereaved family to bear this irreparable loss, Ameen”, COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 12, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر افسوس ہوا۔
Saddened to learn of the passing of Chief Justice Peshawar High Court Waqar Ahmed Seth. May his soul rest in peace - Ameen. My condolences & prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 12, 2020
انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، میری ہمدردی اور دعائیں مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
My Condolences on the sad demise of the Chief Justice of Peshawar High Court Waqar Ahmed Seth.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 12, 2020
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
May his soul rest in peace and may Allah give strength to his family to bear this loss.
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلخانہ کو صبر دے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔