راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت سکیورٹی معاملات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے ادارہ شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات میں علاقائی سلامتی پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے مابین غیرمعمولی لازوال تعلقات ہیں جن میں مزید بہتری لائی جائے گی۔
Mr Nong Rong, Chinese Amb 2 Pak met COAS. Matters of mutual interest incl regional security discussed. The 2 noted exceptional relations between both countries & pledged 2 further improve the same .Visiting dignitary ack & aprc Pak’s contributions 4 conflict prevention in region. pic.twitter.com/ZXbsJrslKq
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 9, 2020
چینی سفیر نے خطے میں تنازعات کی روک تھام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔