راولپنڈی: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے والی غیر ملکی خاتون ونیسا اوبرائن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ونیسا اوبرائن کی کامیابیوں کو سراہا اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Ms Vanessa O Brien met #COAS. She is the only woman ever to climb 2 the world’s highest pt Mount Everest & dive 2 world’s deepest pt Challenger Deep, also carrying Pak flag. COAS appreciated her achievements & thanked her 4 promoting Pak as a goodwill ambassador pic.twitter.com/dukjFD24GZ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 6, 2020
ونیسا اوبرائن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی واحد کوہ پیما اور سمندر کے گہرے ترین پانیوں میں اترنے والی واحد خاتون ہیں۔ ان مواقع پر انہوں نے پاکستان کا پرچم بھی تھامے رکھا۔