راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ہونے والے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سفیر کو پاکستان میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی تعیناتی سے پاک افغان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
Afghanistan ambassador 2 #Pakistan met #COAS. COAS welcomed Amb & expressed hope that his services will help optimize Pak - Afg bilateral relations.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 12, 2020
Regional security situation, ongoing Afghan Peace Process, border management & defence and security cooperation were discussed. pic.twitter.com/dlzmm8zClY
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، کنٹرول لائن کی صورتحال پر بات چیت
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
Prime Minister AJ& K Raja Muhammad Farooq Haider Khan met #COAS. Matters of mutual interest particularly situation on LOC & IIOJ&K discussed. COAS reiterated Pakistan Army’s utmost support and commitment to #Kashmir cause & the people of Kashmir. pic.twitter.com/NmMzWfrB8L
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 12, 2020
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاک فوج کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی، پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔