پاکستان میں امن اور ترقی جمہوریت اور اس کی اقدار سے جڑی ہے: آرمی چیف

Published On 17 November,2020 11:42 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن واستحکام ملک کی ترقی سے جڑا ہے۔ دشمن قوتوں کو صوبے میں افراتفری ڈالنے نہیں دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج سمیت تمام سٹیک ہولڈرز مل کر بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری لائے گا۔ آرمی چیف نے افغان اور ایران سرحدوں پر باڑ لگانے اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی اظہار خیال کیا۔

آرمی چیف نے انفنٹری اور ٹیکٹس سکول کا دورہ بھی کیا اور زیر تربیت طلبہ اور فیکلٹی سٹاف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ زیر تربیت طلبہ عصر حاضر کے جنگی حربوں اور مہارت سے خود کو لیس کریں۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی جدید خطوط پر تربیت پر فیکلٹی اور سٹاف کی سخت محنت اور جذبہ کو سراہا۔

 

Advertisement