چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) چیچہ وطنی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس نے پیچیدہ معمہ حل کرکے مسیحی نوجوان کے قاتل کو گرفتار کر لیا، قاتل کوئی اور نہیں، مقتول کی سگی بہن ہے۔
پولیس کے مطابق بہن نے آشنا کے ساتھ مل کر سگے بھائی کو قتل کیا۔ دونوں نے مل کر مقتول ایلی اسد چیتا مسیح کو گلا دبا کر قتل کیا۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقتول کی بہن اور اس کا آشنا آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے۔ مقتول دونوں کی شادی کے خلاف تھا، اس لئے قتل کیا گیا۔