لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی کے دوران دبئی کی پرواز سے لاہور آنے والے مسافر سے 65 آئی فون برآمد کر لیے گئے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم سٹاف کی بڑی کارروائی، ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد لاگت کے موبائل فون کی کھیپ بیرون ملک سے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ کا کہنا ہے کہ مسافر ایمریٹس ایئر کی پرواز 624 سے دبئی سے لاہور پہنچا۔
مسافر امداد اللہ لاہور اور کراچی کی موبائل مارکیٹ میں سپلائی دیتا ہے۔ مسافر عرصہ دراز سے سمگلنگ میں ملوث تھا اور ریگولر لاہور، کراچی دبئی کا سفر کرنا معمول تھا۔
مسافر کے سامان سے 58 آئی فون پرو میکس الیون اور سات پرومیکس سیون گیارہ فون پرومیکس 7بھی برامد ہوئے۔ کسٹم حکام نے سارے موبائل فون ضبط کر لیے۔ مسافر کے خلاف کسٹم سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔