حافظ آباد: (روزنامہ د نیا) نواحی گاؤں مجھیانی کے قریب نہر جھنگ برانچ میں رکشہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کی لاش 4روز بعد نکال لی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرے نوجوان کی لاش نہیں مل سکی ۔ چار روز قبل تیز رفتار رکشہ نہر میں گرنے سے نواز اور مبشر ڈوب گئے تھے ،ایک نوجوان مبشر کی لاش گزشتہ روز امبل تاس کے قریب نہر سے مل گئی جبکہ دوسرے نوجوان نواز کی لاش کی تلاش جاری ہے ۔