پنجاب حکومت کی لاہور میں 'یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائسنسز' بنانے کی منظوری

Published On 17 November,2020 11:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں 'یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائسنسز' بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کی تقریباً 48 فیصد آبادی 18 سال سے کم عمر ہے لیکن ہماری یونیورسٹیوں میں متعلقہ شعبوں میں سپیشلائزیشن کی سیٹیں نہ ہونے کے برابر ہیں، ہم نے لاہور میں  یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائسنسز  بنانے کی منظوری دی ہے، جس کے ساتھ پنجاب بھر میں بننے والے مدر اور چائلڈ کئیر ہسپتالوں کو منسلک کیا جائے گا۔

 

Advertisement