وزیراعلی پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

Published On 09 November,2020 10:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے علامہ اقبال کے 143 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلی پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے امن، بھائی چارے کا پیغام دیا، ان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، اقبال کا پیغام امید اور خود داری کا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کیلئے امید کی کرن ہیں، نئے پاکستان کی بنیاد عدل، انصاف، احساس جیسے اصولوں پر رکھی، عمران خان اقبال کے افکار کے مطابق نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیر اعلی کے ہمراہ موجود تھے۔
 

Advertisement