لاہور: (روزنامہ دنیا )چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ اور پتنگ بازی کا کھیل جا ری رہا ۔ پولیس نے ان ملزمان کے خلاف کارروائی کرسکی نہ ہی مقدمات درج کئے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطا بق شہر کے پوش علاقوں میں چھٹی کے روزون ویلنگ کا عمل جاری رہا ،ہر بنس پورہ ، مغل پورہ ،گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فور ٹریس سٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ۔ پو لیس اورٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہے۔
علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ باز ی کا خونی کھیل جاری رہا ، سارا دن اندرون شہر ، بھاٹی گیٹ ، لوہاری گیٹ ، مصری شاہ ، شادباغ ،لاری اڈا ، بادامی باغ ، لوئرمال ، مناواں،باٹا پور، نولکھا، کوٹ لکھپت ، مزنگ ، قلعہ گجر سنگھ ، گڑھی شاہو ، باغبانپورہ ، شالاماراور نصیر آباد سمیت مختلف علاقوں میں پتنگ با زی کا سلسلہ جاری رہا ۔