کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ناظم آباد میں دودھ کی دکان پر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس کی مدد اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ پہلے ایک ملزم محمد آصف عرف چٹا کو گرفتار کیا گیاجس کی نشاندہی پر اسکے مزید چار ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔