لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور کے علاقے شادباغ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پراپرٹی ڈیلر کو قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شادباغ کے علاقے ندیم پارک میں بابر بٹ نامی پراپرٹی ڈیلر اپنے فارم ہاؤس میں بیٹھا ہوا تھا کہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے آئے اور اسے گولیاں مار کر قتل کرکے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے مقتول بابر بٹ بھگت پورہ شادباغ کا رہائشی تھا، پراپرٹی کا تنازع لگتا ہے ، تاہم تحقیقات جا ری ہیں۔
پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دیا اور ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔