کراچی ڈیفنس فیز 4 میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو مارے گئے، اسلحہ برآمد

Published On 27 November,2020 08:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں پولیس مقابلے میں 5 ڈکو مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران مارے گئے ملزمان گھروں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

کراچی گزری میں پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران 5 مبینہ ڈاکو مار گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہو رہے تھے کے پولیس نے گھراؤ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارے گئے ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزمان گھروں میں ڈکیتی کی درجنوں وارادتوں میں ملوث ہیں۔

ملزموں کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی شناخت کے بعد کریمنل ریکارڈ بھی جمع کیا جائیگا۔
 

Advertisement