ڈسکہ(روزنامہ دنیا )ماں نے داماد کیساتھ ملکر بیٹی کوزندہ جلادیا، بتایاگیاہے کہ چھانگا کے پرویز مسیح کی بیوی سمیرا کے اپنے داماد سموئیل کیساتھ ناجائز تعلقات تھے۔
جب اس بات کا علم اس کی چھوٹی بیٹی سنبل کوہوا تو سمیرا نے اپنے داماد سموئیل کیساتھ ملکر بیٹی سنبل پرپٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گئی اور لاہور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں داماد اور اسکی بیوی کیخلاف قتل کامقدمہ درج کر لیا۔