فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں پنجاب بار کونسل الیکشن میں ہوائی کرنے والے واقعات کے تین مقدمات درج کرلئے گئے۔
فیصل آباد میں گزشتہ روز ہونے والے پنجاب بار کونسل کے الیکشن کے نتائج آنے کے بعد جیتنے والے وکلاء کے حامیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی تھی جس سے پورا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا تھا۔
تھانہ سول لائن میں اے ایس آئی امان اللہ کی مدعیت میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف اور تھانہ کوتوالی میں دو مقدمات درج کرلئے گئے۔ پولیس نے مقدمات ہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات کے تحت درج کرکے کاروائی شروع کردی۔