پشاور میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

Published On 29 November,2020 11:10 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ دو سو میں سے ایک سو پچاسی سوالات طالب علموں کو بتا دیئے گئے۔

پشاور میں ایف آئی اے کرائم ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹسٹ کا پرچہ آوٹ کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بیس طالب علموں سمیت ایک مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔ طالب علموں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

میڈیکل کالجز میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ میں کل دو سو سوالات بنائے گئے تھے جن میں سے ایک سو پچاسی سوالات آوٹ کیے گئے تھے جبکہ ملزم فی طالب علم بیس سے پچیس لاکھ روپے لے رہا تھا۔ ایف ائی اے نے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
 

Advertisement