کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکاروں اورمسلح افراد میں فائرنگ کےد رمیان تبادلہ ہوا جس کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پولیس کےمطابق سی ٹی ڈی کاعملہ نواں کلی میں معمول کی کاروائی کے لئے جارہاتھاکہ راستے میں مسلح افراد نے ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس پر سی ٹی ڈی کے عملےنے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلہ میں مبینہ طورپر فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈٰی کےعملے نے اس کے دوسرے ساتھی کوگرفتارکرلیاہے،فائرنگ والوں کےقبضہ سے چار کلاشنکوف بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانےوالےشخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں اسکی شناخت علی محمد سکنہ اسپنی روڈ کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے شخص سے متعلق تفتیش جاری ہے ۔