کراچی: پولیس مقابلے میں 5 ملزمان کی ہلاکت، تفتیشی حکام کا کیس پر 90 فیصد کام مکمل

Published On 01 December,2020 12:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس مقابلے میں 5 ملزمان کی ہلاکت کے معاملے پر تفتیشی حکام نے کیس پر 90 فیصد کام مکمل کر لیا۔ ملزمان کا آپس میں رابطہ، تصاویر، کال ڈیٹا دنیا نیوز نے حاصل کر لیا۔

پولیس نے علی حسنین اور لیلیٰ پروین کو باضابطہ شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عباس کا 3 ماہ میں کس سے کتنی مرتبہ رابطہ رہا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق ہلاک ملزم عباس نے علی حسنین کو27 لیلیٰ پروین کو 33 فون کالز کیں۔ عباس نے 9 فون کالز گینگ لیڈر مصطفیٰ، 22 فون ملزم عابد کو کیے۔

گینگ لیڈر مصطفیٰ، عابد اور ڈرائیورعباس 3 بجے جمالی پل کے قریب تھے۔ تینوں ملزمان نے 3 بجے کے قریب اچانک اپنے موبائل فون بند کر دئیے۔ 4 بجے کے بعد مصطفیٰ کا موبائل فون ڈی ایچ اے فیز 4 میں ٹاور پر آیا۔ پہلے سے تیار پولیس پارٹی لوکیشن پر پہنچی جہاں ملزمان سے مقابلہ ہوا۔ ہلاک مطلوب گینگ لیڈر کا موبائل فون علی حسنین کی گاڑی سے ملا۔ علی حسنین اور لیلیٰ پروین کے الزامات کا جواب ثبوتوں کے ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
 

Advertisement