کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بچوں نے اپنی بوڑھی ماں کو مردہ قرار دیکرامریکا کی انشورنس کمپنی سے 25 کروڑ روپے ہتھیا لیے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بچوں نے اپنی زندہ بوڑھی والدہ کو مردہ قراردیکرامریکا کی انشورنس کمپنی سے رقم بٹورلی۔ بیٹے کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سیل کی چھاپہ مارکارروائی شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سیل نےچالبازی کا مقدمہ یکم دسمبرکودرج کیاگیاتھا۔ سیما سلیم کھرنے امریکا کی انشورنس کمپنی سے دوپالیسیاں لی تھیں۔ پاسپورٹ اپلائی کرنے اورامریکن قونصل خانے پہنچنے پرخاتون کے زندہ ہونے کا انکشاف ہوا۔
امریکن قونصل خانے کے اسسٹنٹ ریجنل سیکیورٹی اسکاٹ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں خاتون کی موت کو حرکت قلب بند ہونا قراردیا گیا۔ خاتون کومردہ قراردینے کیلئےفشرمین مورناقبرستان کی رسید مہیا کی۔