پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، 6 ہزار لیٹر زائد المیعاد سافٹ ڈرنکس برآمد کر لیں۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقہ دوران پور میں سافٹ ڈرنکس ڈسٹری بیوٹر کے خلاف کارروائی کے دوران 6 ہزار لیٹر سے زائد سافٹ ڈرنکس قبضے میں لے لیا، زائد المیعاد سافٹ ڈرنکس کوٹھیک مشروبات کے کاٹنز میں مکس کیا گیا تھا، کے پی فوڈ اتھارٹی حکام نے گودام کو سیل کر دیا۔
دوسری کارروائی میں خطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پورمیں فیکٹری سے 5 ہزار 200 کلو مضر صحت دیسی گھی برآمد کیا گیا جبکہ مردان میں بھی غیر معیاری گھی اورخوردنی تیل قبضے میں لے لیا گیا، کارروائی کے دوران مردان اور ہری پور میں فیکٹریوں کو سیل کیا گیا۔