کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بھتہ خوری کی وارداتیں پھر سے بڑھنے لگیں۔ فریئرتھانے کی حدود میں شہری کو بھتے کی پرچی دے دی۔
فرئیر چانڈیو ولیج اسماعیل پلازہ میں شہری کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق بھتے کی پرچی کے ساتھ 30 بور پستول کی دوگولیاں بھی بھیجی گئی۔ پرچی پر تحریر تھا کہ دس لاکھ روپے دو ورنہ جان دو۔
متاثرہ شہری کی جانب سے پولیس سے رابطہ کیا جسکے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دو روز قبل بہادر آباد میں بھی بلڈر کو بھتے کی پرچی ملی تھی۔
دوسری طرف شاہ لطیف ٹاون میں وائٹ کار گینگ کا اہم ساتھی گرفتارکر لیا۔ ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم صادق بینک سے رقم لیکر نکلنے والوں کو لوٹتا تھا۔ ملزم پولیس پر فائرنگ،قتل،اقدام قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔