کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ڈیفنس میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے عباس کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا،پی ٹی آئی رہنما لیلی پروین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو تشدد کے بعد جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔
کراچی ڈیفنس میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے لیلی پروین کے ڈرائیور کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹمارٹم لیلی پروین کی درخواست پر عدالت کے حکم پر کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کہتی ہیں کہ ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور جعلی مقابلے میں انتہائی قریب سے گولی ماری گئی، ہلاک ڈرائیور ڈاکو یا چور تھا تو عدالتیں موجود ہیں، جعلی طریقے سے کیوں قتل کیا گیا، پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہوجائے گا کہ کس طریقے سے جعلی مقابلہ کیاگیا۔