کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ مومن آباد پولیس نے شہری کی مبینہ کوشش کرنے والے 5 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا
فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا شاہ ولی اللہ روڈ پرپولیس اور سٹریٹ کرمنلز میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس نے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تین ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھےملزمان نے شہری سے نقدی موبائل اور دیگر اشیاء لوٹیں اور فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔
ادھر کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جعلی ایس ایچ او سمیت 5 جعلی اہلکاروں کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اغوا، کم مدتی اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں، اور ملزمان پولیس افسر و اہلکار بن کو شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے
پولیس کے مطابق جعلی پولیس پارٹی کو بھتہ لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان میں احسن فاروقی، فیضان، شہباز، کاشف اور شاہد شامل ہیں ملزم احسن فاروقی خود ایس ایچ او ظاہر کرتا تھا۔
ادھر ملیر پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سہولت کارنادرعلی عرف پٹھان گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ڈی ایس پی گلبہار کے دفتر پر دستی بم حملے میں سہولتکاری کی اور ملزم گروہ کودہشتگردی کے لیے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا ملزم سے غیر قانونی اسلحہ،دستی بم اور آدھا کلو بارودی مواد برآمد کرلیا گیا