گھریلو ملازمہ تشدد کیس، ملزمہ ثمینہ کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

Published On 10 December,2020 12:08 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں ملزمہ ثمینہ کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ عدالت نے 7 دسمبر کو ملزمہ کو 14 روزہ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ دوسری جانب بچی کی میڈیکل رپورٹبھی عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے جس میں چوٹ ثابت ہی نہیں ہوئی۔

کینال روڈ پر واقع نجی ہاوسنگ کالونی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ملزم رانا منیر، اسکی بیوی ثمینہ، بیٹی اور داماد کو مقدمہ میں شامل کیا گیا تھا۔ ملزم رانا منیر، داماد فیصل اور بیٹی پہلے ہی ضمانت کراچکے ہیں جبکہ آج ملزمہ ثمیینہ کی بھِی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچی کی مڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے جس میں تشدد یا چوٹ کے نشان موجود ہی نہیں ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا تھا کہ بچی پر تشدد 3 دسمبرکو ہوا اور میڈیل 9 دسمبر کو کرایا گیا جس کی وجہ سے ایسا رزلٹ آنا تھا، اگر بر وقت میڈیکل ہو جاتا تو سب واضح ہو جاتا۔