فیصل آباد: (دنیا نیوز) چک جھمرہ میں بااثر افراد کے سامنے قانون نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ جدید اور خطرناک اسلحہ سے مہندی کی رات پورا علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاہت سے گونجتا رہا۔
چند روز قبل فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ میں مہندی کی تقریب میں نوجوانوں نے جدید اسلحے سے ساری رات ہوائی فائرنگ کی جبکہ فائرنگ کی فوٹیج کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیا۔
۔فائرنگ کرنے والوں کی پہچان بھِ آسانی کی جا سکتی ہے اسکے باوجود پولیس کسی بھی شخض کو گرفتار نہ کر سکی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج ہو سکا، ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔