لاہور:(روزنامہ دنیا) بینکنگ کورٹ نے پیش نہ ہونے پر منی لانڈرنگ کے 3ملزموں کے شناختی کارڈ ز بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت2ہفتوں تک ملتوی کردی۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق بینکنگ کورٹ کے جج منیر احمد جوئیہ نے نجی بینک کی درخواست پر سماعت کی ۔بینک کے وکیل نے استدعا کی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہو رہے خطرہ ہے وہ بیرون ملک فرار نہ ہو جائیں، عدالت انکے نادرا سے شناختی کارڈز بلاک کروانے کا حکم دے ۔ملزموں میں نعمان جاوید ،حامد اویس اور حمزہ علی شامل ہیں۔