پاکستان کپ، سندھ نے ناردرن کو 13 رنز سے ہرا دیا

Published On 23 January,2021 08:51 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان کپ کے آٹھویں راؤنڈ میں سندھ نے ناردرن کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

 

این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں سندھ کے 278 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 264 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سٹیٹ بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلوچستان نے 297 رنز کا ہدف محض 2 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سنٹرل پنجاب نے مقررہ 50 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے تھے۔

یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب نے 245 رنز کا مطلوبہ ہدف 10 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کے پی کی پوری ٹیم 45.5 اوورز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔